Aaj News

اتوار, جون 02, 2024  
24 Dhul-Qadah 1445  

کورونا کیخلاف ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو خبردار کردیا

شائع 24 اپريل 2020 02:33pm

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کا مزید پھیلاو پاکستان میں روکنے پر زور دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نےخطرے کی گھنٹی بجا دی اور ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ  مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو پاکستان میں جولائی تک دو لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں، وائرس کا پھیلاؤ معیشت کے لیے بھی تباہ کن ہوگا۔

 ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے دفتر خارجہ میں منعقدہ کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ وائرس کا زیادہ پھیلاؤ پنجاب اورسندھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے قومی سطح پرمربوط حکمت عملی اپنانی ہوگی۔